بھکا ریو ں کے خلاف گلشن اور جمشید ٹاؤ نزکی مہم ‘25گداگرپکڑ کر ایدھی سینٹر پہنچا دیئے گئے بھکاریوں کے خلاف یہ مہم پورے رمضان المبا رک میں جا ری رہے گی۔بھکا ریو ں کے خلاف اس مہم میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔

بدھ 20 ستمبر 2006 17:01

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) ٹا ؤنز نے بھکا ریو ں کے خلا ف کا رروائی کا آغاز کر دیا۔منگل کو گلشن اقبال ٹاؤن نے 25سے زائد بھکا ریو ں کو پکڑ کر سپر ہا ئی وے کے اید ھی سینٹر میں بھجوادیا ۔جمشید ٹا ؤن نے بھی پیشہ ورگداگروں کی روک تھا م کیلئے اقداما ت شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نا ظم گلشن اقبا ل ٹاؤ ن محمد واسع جلیل کی خصوصی ہد ایت پر بھکا ریو ں کے خلا ف مہم کا آغاز کر دیا گیاہے اس سلسلے میں ٹی ایم اوگلشن اقبال ٹاؤن متا نت علی خان نے پو لیس اورگلشن اقبال ٹاؤن انتظامیہ کی مدد سے بہادر آبا د ،حسن اسکو ائر چو رنگی،جیل چو رنگی سے 25زائد بھکا ریوں کو پکڑ کر سپر ہا ئی وے کے اید ھی سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ناظم جمشید ٹاؤن عارف آجکیا نے کہا۔

متعلقہ عنوان :