سٹی کورٹ سے واپس جیل پہنچنے والے قیدی کے قبضے سے 90 راڈ چرس برآمد

بدھ 20 ستمبر 2006 16:57

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) سٹی کورٹ سے جیل وین میں بھاری مقدار میں چرس سینٹرل جیل میں اسمگل کرنے والے ملزم کو جیل حکام نے عدالت سے واپسی پر ماڑی گیٹ پر گرفتار کرکے 90 راڈ چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں ملوث ملزم محمد آصف کو جیل سے پیشی پر عدالت سٹی کورٹ لایا گیا جب جیل وین میں واپس سینٹرل جیل پہنچا تو ماڑی گیٹ پر تلاشی لینے پر جیل کے عملے نے اس کے تھیلے سے 90 راڈ چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق جیل وین کے ڈرائیور کو لاک اپ سٹی کورٹ سے ملزم آصف کے ساتھیوں نے مذکورہ تھیلہ یہ کہہ کر دیا تھا کہ اس میں ملزم کا سامان ہے جیل پہنچ کر اسے دیا جائے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سٹی کورٹ لاک اپ سے جیل میں قیدیوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کے واقعات اس سے پہلے بھی ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :