ایک اور بے گناہ شہری پولیس کے ہاتھوں قتل

بدھ 20 ستمبر 2006 16:57

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) پولیس نے 2 روز کے دوران ایک اور بے گناہ شہری کو قتل کردیا ۔بدھ کے روز تک پولیس موبائل کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے ۔ واقعہ کے مطابق رنچھوڑ لائن کا رہائشی آصف شمشیر اپنی کا D.6070 میں اپنے دوست فیصل شعیب کو چھوڑنے اسٹیڈیم روڈ نیو ٹاؤن جارہا تھا کہ راستے میں ایک کالے رنگ کی گاڑی کے پیچھے اسکارٹ کی موبائل نے کار پر فائرنگ کردی جس سے آصف شمشیر موقع پر ہلاک اور اس کا دوست فیصل زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے اعلیٰ حکام نے آغاز کو بتایا کہ مذکورہ موبائل تھانہ نیو ٹاؤن کی نہیں تھی بلکہ کسی اعلیٰ شخص کے اسکارٹ کی تھی جس کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم بد ھ کے روز تک سراغ نہیں مل سکا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ دو روز میں بے گناہ شہری کے قتل کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل اتوار کے روز فیروز آباد تھانے کے سپاہیوں نے فائرنگ کرکے ٹریول ایجنٹ ظفر حمید کو قتل کردیا تھا جس کے قتل کے الزام میں 3پولیس اہلکار گرفتار بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :