کراچی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے دو کارکن جاں بحق

بدھ 20 ستمبر 2006 16:47

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے جبکہ واقع کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بدھ کے روز نامعلوم مسلح موٹر سائیک سواروں نے لانڈھی کے علاقے میں فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنوں کو ہلاک کردیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ڈی سی او لانڈھی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان وحید اور سلیم لانڈھی کے علاقے میں ایک میدان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تاہم بعد ازاں انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ علاقے میں تمام دکانیں بند کردی گئیں۔