نیٹو اور افغان حکام کا جھڑپوں میں چونتیس طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ۔۔کابل میں شادی کی تقریب میں گرینیڈ حملے سے پانچ خواتین جاں بحق،اٹھارہ زخمی

بدھ 20 ستمبر 2006 16:39

کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) نیٹو اور افغان حکام نے وسطی اور جنبوبی افغانستان میں چونتیس طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جبکہ کابل میں شادی کی ایک تقریب میں گرینیڈ حملے میں پانچ خواتین ہلاک اور اٹھارہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ہلمند میں ضلعی پولیس سربراہ غلام رسول کے مطابق دو گھنٹوں کی جھڑپکے بعد سات طالبان کی لاشیںملی ہیں۔

ہلمند ہی میں گرمسیر کے علاقے میں نیٹو نے تین گاڑیاں تباہ کرکے دس طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غزنی میں صوبائی پولیس سربراہ تفسیر خان نے طالبان سےجھڑپ میں تیرہ طالبان ہلاک اور سترہ زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جھڑپ میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔ادھرافغان وزارت دفاع نے چار مشتبہ طالبان کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ پکتیکا میں ایک جھڑپ کے داران چار مشتبہ طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان فوج نے اس علاقے میں اسلحلے کے بڑے ذخیرے پر بھی قبضہ کرلیا،جس میں مارٹر گولے اور دیگر گولہ بارود شامل ہے۔ادھر خوست میں فوجی قافلے کے نزدیک بم کے دھماکے میں تین افغان فوجی زخمی ہوگئے۔افغان وزارت دفاع نے قندھار اور زابل سے چار مشتبہ طالبان گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔کابل میں شادی کی ایک تقریب میں گرینیڈ حملے میں پانچ خواتین ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے