پی وائی او کے زیر اہتمام مرتضیٰ بھٹو کی 10 ویں برسی منائی گئی

بدھ 20 ستمبر 2006 16:16

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 )ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ سرحد میں بھی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شہید بھٹو صوبہ سرحد کے زیر اہتمام شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی10ویں بر سی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور قر آن خوانی کی گئی جبکہ مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے دفترواقع پھندو روڈ میں تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کر تے ہو ئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ عنایت اللہ شاہ ، صوبائی رہنما عامرباغی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدرشہزاد شنواری نے میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کو جمہوریت کا قتل قرار دیا انہوں نے کہا کہ مرتضی بھٹو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فرزند تھے اور ان کے قاتل ابھی تک گر فتار نہیں کئے گئے جبکہ القاعدہ کے دہشت گر دوں کو گر فتار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مرتضیٰ بھٹو کے قاتل آصف زر داری کو ملک سے باہر بھیجوا دیا گیا تاکہ قتل کے اصل محرکات سے پر داہ نہ اٹھا یا جا سکے آخر میں مرتضیٰ بھٹو کے فرزند ذوالفقار علی بھٹو کے فرزند ذوالفقار علی بھٹو جونےئر، فاطمہ بھٹو اور چےئرپرسن غنویٰ بھٹو کی قیادت پر کسی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔