کوئٹہ ‘ بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق‘ ساتھی زخمی

بدھ 20 ستمبر 2006 16:14

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایئر پورٹ روڈ پر بس اورموٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد پرویز اور جمال الدین شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا جا رہا تھاکہ راستے میں جمال الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی متعلقہ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہی ہے آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔