مند میں 2کلو افیون برآمد‘ ایک گرفتار

بدھ 20 ستمبر 2006 16:14

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) بلوچستان کے علاقے مند میں ایف سی نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو کلو افیون برآمد کر لی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سرحدی علاقہ مند ردیگ ایف سی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو مشکوک جان کر روکا اور تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے دو کلو گرام افیون برآمد کرتے ہوئے ملزم برکار علی کو پکڑ کر مزید کارروائی کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :