حب‘ سکول وین الٹنے سے بچہ جاں بحق‘ متعدد زخمی

بدھ 20 ستمبر 2006 16:14

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) بلوچستان کے ساحلی علاقے حب میں ریورروڈ پر سکول وین الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب ریورروڈ پر مقامی ہسپتال کے قریب تیز رفتاری کے باعث سکول وین ڈرائیورسے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن طالب علم جاں بحق ہوگیا اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے زخمی بچوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیاگیا متعلقہ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :