ڈبلیو ٹی او‘ آزادانہ تجارت پر مذاکرات میں مزید تاخیر کا امکان

بدھ 20 ستمبر 2006 15:57

جنیوا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اختلافات کے باعث آزادانہ تجارت کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں مزید تاخیر کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل پاسکل لیمی نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی تنظیم کا اہم اجلاس آسٹریلیا میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں عالمی رہنماؤں کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر بات چیت ناکام رہتی ہے تو دنیا کی معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے امکانات کم ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :