این آر ایس پی اور اسلامک ریلیف سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے‘راجہ یاسین

بدھ 20 ستمبر 2006 15:49

ریڑہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 )آزاد کشمیر حکومت کے راجہ محمد یاسین خان نے عوام کی طرف سے این آر ایس پی اسلامک ریلیف اور دیگر اداروں کے خلاف شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر عوام کی شکایات کا ازالہ کرے ۔ گزشتہ روز کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے مسائل سننے کے لیے خود ان کے پاس آرہی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد کی پالیسی ہے کہ وہ عوام کے پاس خود جاکر لوگوں کی شکایات سنیں اور موقع پر ازالہ کریں کھلی کچہریوں کا انعقاد اور موقع پر ہی شکایات کا ازالہ جناب وزیر اعظم کی ہدایات پر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی طرف سے ایرا کے خلاف جو بھی جائز شکایات ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این آر ایس پی اور اسلامک ریلیف کے خلاف زیادہ شکایات ہیں انہیں ان شکایات کا ازالہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے بعد اب ٹاؤن کا سروے بھی مکمل ہوچکا ہے اور اب آئندہ چند ایام ہیں انہیں بھی معاوضوں کی قسط ملنی شروع ہوجائے گی اس موقع پر عوام کی طرف سے محکمہ برقیات لوکل گورنمنٹ ، شاہرات ، تعلیم ، صحت عامہ بلدیہ ، بی ڈی اے کے خلاف بھی عوام نے شکایات کے انبار لگادیئے مشیر حکومت نے محکمہ برقیات کے خلاف شکایات کا سخت نوٹس لیا اور ایکسین برقیات کو ہدایات کی کہ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ۔