سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے (ان۔ھاؤس بدلہ ) کے خاتمے کی تاریخ‌میں توسیع کردی گئی ہے۔

بدھ 20 ستمبر 2006 15:38

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے (ان۔ھاؤس بدلہ ) کے خاتمے کی تاریخ‌میں تیس اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے، آج کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والے اعلان میں ایس ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا کہ تاریخ‌میں توسیع کا فیصلہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی گذارش پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کے وہ سی ایف ایس میں آئندہ شامل ہونے والی کمپنیوں کے حتمی نام اکیس ستمبر تک ایس ای سی پی کو بھجوادے۔

متعلقہ عنوان :