عالمی برادری تحاریک آزادی اور دہشت گردی میں فرق کرے‘ بیرسٹر سلطان

بدھ 20 ستمبر 2006 15:35

اولڈ ھم (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و جموں وکشمیر پیپلز مسلم لیگ کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ اس وقت تک ناممکن ہے جب تک عالمی براری علیحدگی اور آزادی کی تحریکوں میں تفریق کرکے ان کے بنیادی حقوق کی ضمانت فراہم نہیں کرتی کشمیری عوام کا حق خود ارادیت بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹانے سے تسلیم کیا گیا ہے اور پنڈت جواہر لعل نہرو نے کشمیر میں عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا اپنے دورے کے موقع پر اولڈھم سمیت دیگر شہروں میں بحیثیت مہمان خصوصی عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان نے کہا کہ دنیا کی ترجیحات بدلتی جارہی ہیں اور اقوام عالم اپنے پسندیدہ ایجنڈے کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی لے رہا ہے جو کشمیری قوم کے لئے اتنی لاتعداد قربانیوں کے بعد تاریخی خودکشی کے مترادف ہوگا انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی قوت مسلمان اس وقت سامراجی قوتوں اور ان کے گماشتوں کی سازشوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں کشمیر عراق فلسطین سمیت دیگر ممالک میں روزانہ آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی حامل قوتیں اور با اثر ممالک چپ سادھ کر گلتی سڑتی لاشوں پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پید کردہ ہے اور وہ اس کے منصفانہ حل کیلئے ایک بار پھر اپنا لیڈ رول ادا کرے تاکہ نہ صرف وہ عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے میں جاندار کردار ادا کرسکے بلکہ تاریخی اعتبار سے اپنے دامن پر لگائے ہوئے دھبے بھی مٹائے انہوں نے بیرون ملک کشمیری عوام کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ سمیت پر فورم پر کامیابیس ے اجاگر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارتی قابض افواج سے صبح آزادی کے لئے سری نگر اننت ناگ سوپور کپواڑہ راجوری سمیت دیگر شہروں میں کشمیری سپوتوں نے لازوال قربانیاں دیکر تاریخ رقم کی ہے اسی طرح اوررسیز کشمیریوں کا بھی ایک اپنا بے مثال اور قابل رشک کردار تاریخ کا سنہری باب ہے۔

متعلقہ عنوان :