مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج کا 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

بدھ 20 ستمبر 2006 15:35

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کے علاقے بارہ مولا‘ بڈگام اور ڈودہ میں مختلف واقعات میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بارہ مولا اور بڈگام کے جنگلاتی علاقوں میں دو گھنٹے کی طویل جھڑپوں کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے فوجی حکام نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ میں مارے جانے والے افراد غیر ملکی تھے اور ان میں ایک کا تعلق جیش محمد سے تھا۔