مسلم کانفرنس کی قیادت جماعتی کارکنوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریگی‘ راجہ یاسین

بدھ 20 ستمبر 2006 15:14

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین و وزیراعظم آزاد کشمیر کے سیاسی امور کے مشیر راجہ یاسین خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے ساتھ مشکل ترین حالات میں چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے جماعتی کارکنوں کو مسلم کانفرنس کی قیادت کبھی بھی فراموش نہیں کریگی مسلم کانفرنس ضلع مظفر آباد کے جنرل سیکرٹری بشارت خان مغل اور ضلعی آرگنائزر سلیم اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دارالحکومت مظفر آباد میں کھلی کچہری لگا کر کارکنوں کے مسائل معلوم کریں گے اور ان مسائل سے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کو آگاہ کریں گے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان آزاد خطہ میں بلا تخصیص عوام کے مسائل حل کررہے ہیں راجہ یاسین خان نے مزید کہا کہ نظریاتی کارکنوں اور جماعتی عہدیداروں کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی اور ان کی تجویز پر عمل کیا جائے گا ملاقات کے دوران ضلعی جنرل سیکرٹری بشارت خان مغل اور سلیم اعوان نے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے آزاد خطہ میں عوام کو بڑا ریلیف ملا ہے۔