کراچی کے علاقے لانڈھی میں‌نامعلوم افراد کی فائرنگ، متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکن جاں

بدھ 20 ستمبر 2006 15:07

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) کراچی کے علاقے لانڈھی میں‌نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں‌احتجاجاً دکانیں اور کاروبار بند کردیاگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ لانڈھی کےعلاقے شیرآباد کالونی میں‌پیش آیا جہاں‌نامعلوم ملزمان نے عدنان میڈیکل اسٹور کے قریب بیٹھے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنان رئیس اور محمد سلیم پر فائرنگ کردی جس سے رئیس موقع پر جاں‌بحق ہوگیا جبکہ محمد سلیم نے قریبی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے مکینوں‌نے احتجاجا دکانیں اور کاروبار بند کردیا۔ جبکہ لانڈھی ٹآئون پولیس آفیسر قاسم غوری نے ون ورلڈ‌کو بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے