کراچی‘ مختلف علاقوں میں بجلی کے ستائے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، ٹریفک بند کردی

بدھ 20 ستمبر 2006 15:01

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) لیاقت آباد اور گلبہار میں بجلی کے ستائے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامی آرائی کی۔ انہوں نے کے ای ایس سی کے دفتر کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد بلاک 1-2 سی ایریا اور سی ون ایریا میں منگل کی رات دس بجے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی جس کے باعث لوگوں نے رات گلیوں میں بیٹھ کر گزاری جبکہ بدھ کی صبح کی تک بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی جس کے باعث علاقے میں پانی قلت پیدا ہوگئی اور لوگوں نے مشتعل ہوکر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑ کرکے ٹریفک کو معطل کردیا جبکہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے سپر مارکیٹ کے ای ایس سی زون کے دفتر کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی شروع کردی جس کے باعث دفتر میں موجود عملہ فرار ہوگیا اور گارڈ نے دفتر کو تالا لگادیا، تاہم ایس ایچ او شریف آباد رضا اور ایس او سپر مارکیٹ جاوید اقبال موقع پر پہنچ گئے اور خواتین کو سمجھا بجھا کر مشتعل افراد کو منتشر کردیا جبکہ گلبہار، فردوس کالونی، حسن کالونی کے علاقوں میں منگل کی رات گئے منقطع ہونے والی بجلی بدھ کی صبح تک بحال نہ ہوسکی جس پر لوگ مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :