اعجاز افضل خان ایڈوو کیٹ 23ستمبر کو عباس پور کا دورہ کریں گے

بدھ 20 ستمبر 2006 14:52

راولا کوٹ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر سردار اعجاز افضل خان ایڈووکیٹ 23ستمبر کو عباس پور کا دورہ کریں گے وہ دن گیارہ بجے بار ایسوسی ایشن عباس پور کے ذمہ داران سے خطاب کریں گے اس کے بعد شہریوں سے ملاقاتیں کریں گے اور شباب ملی کے نئے عہدیداروں سے خطاب کریں گے اس دورہ کے دوران ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار محمد حلیم خان اور شباب ملی ضلع پونچھ کے چیئرمین عدنان رزاق بھی ہوں گے۔