جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن مارکسٹ کا سولہواں فہیم اکرم شہید مرکزی کنونشن راولاکوٹ میں شروع ہوگیا

بدھ 20 ستمبر 2006 14:44

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) آزادکشمیر کے ترقی پسند طلبہ کی سب سے بڑی تنظیم جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن مارکسٹ کا سولہواں فہیم اکرم شہید مرکزی کنونشن راولاکوٹ میں شروع ہوگیا راولاکوٹ اورگردونواح کے علاقوں کو سرخ جھنڈوں اورسوشلسٹ انقلاب کی چاکنگ سے بھر دیاگیا ہے انوسٹمنٹ جاری ہے کھائی گلہ تک راولاکوٹ سے ہونے والی موٹرسائیکل ریلی کے بعد گزشتہ رات تربیتی نشست ہوئی اورنئی قیادت کا انتخاب کیاگیا آج صبارشہید سٹیڈیم میں جلسہ کا انعقادہورہاہے جس سے نامورکالم نومیں منوبھائی ممتازترقی پسند رہنما چوہدری منظور جام ساقی ڈاکٹرلال خان بی این پی کے مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی عبدالرؤف مینگل عوامی نیشنل پارٹی کے عزیزخان این ایس ایف کے سابق صدورمیرخالد جاوید نثار سردار صغیر شجاعت کاظمی اورراجہ ذوالفقار خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :