قائم مقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے ضلع سدھنوتی کے تعلیمی مسائل پر میٹنگ طلب کرلی

بدھ 20 ستمبر 2006 14:44

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) آزاد کشمیر اسمبلی کے قائمقام سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے(کل)21 ستمبر کو دن ایک بجے ایم ایل اے ہاسٹل کے کمیٹی روم میں ضلع سدھنوتی /بلوچ کے تعلیمی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اہم میٹنگ طلب کرلی ہے جس میں ڈائریکٹر تعلیمات سکولز ، کالجز ،پلاننگ ، تعلیمات ، ایکسن تعمیرات عامہ ، تعلیم ، مظفر آباد ڈ ویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ ڈویژن ، ڈی ای او سیکنڈری ، ایلیمنٹری ضلع سدھنوتی اور اے ای او حلقہ بلوچ شرکت کریں گے ، قائمقام سپیکر کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ضلع سدھنوتی بلوچ کے تعلیمی مسائل اور ان کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں سیکرٹری تعلیم بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :