آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں امپائرنگ کروں گا‘ ڈیرل ہیئر

بدھ 20 ستمبر 2006 13:44

سڈنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) اوول ٹیسٹ تنازعہ کے مرکزی کردار آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والی چیمپنئز ٹرافی کے دوران امپائرنگ کریں گے ڈیرل ہیئر کا یہ دعویٰ اس پس منظر میں نہایت اہم ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں آئندہ ایسے میچوں میں امپائر مقرر کرنے پر اعتراض کیا جاچکا ہے جن میں پاکستان کی ٹیم شریک ہو ڈیرل ہیئر نے آسٹریلوی اخبار کو ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں امپائرنگ کرنے کی تیاری کررہے ہیں جس میں پاکستان بھی شریک ہے ہیئر نے مزید بتایا کہ انہیں ابھی یہ علم نہیں ہے کہ وہ کن میچوں میں امپائرنگ کریں گے اور کن میں نہیں لیکن وہ اس ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھر آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ہیئر بھارت میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کریں گے ڈیرل ہیئر کا مستقبل اوول ٹیسٹ میں متنازعہ انداز میں انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف فاتح قرار دینے کے بعد سے خدشات کا شکار ہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے امپائروں کا اعلان رواں ہفتہ میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :