ایم کیو ایم نے صاحبزادہ اسحق ظفر کی نشست پر الیکشن کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 20 ستمبر 2006 13:13

میرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) ایم کیو ایم آزاد کشمیر نے ہٹیاں بالا سے صاحبزادہ اسحق ظفر کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں تمام امیدوار اپنی اپنی درخواستیں ہمراہ کوائف 26ستمبر تک مرکزی سیکرٹریٹ ایم کیو ایم آزاد کشمیر میں جمع کروائیں تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر اور ایم ایل اے آزاد کشمیر اسمبلی محمد طاہر کھوکھر نے ہٹیاں بالا میں صاحبزادہ اسحق ظفر کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواران سے درخواستیں طلب کی ہیں محمد طاہر کھوکھر نے کہاکہ ایم کیو ایم آزاد کشمیر کو ہٹیاں بالا کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کی خواہش مند امیدواران کی درخواستیں مطلوب ہیں تاکہ موزوں ترین امیدوار کو ایم کیو ایم کا ٹکٹ دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ تمام درخواست دہندگان اپنی اپنی درخواستیں ہمراہ کوئف ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ میرپور کو 26ستمبر 2006ء تک جمع کروائیں۔