قتل کے ملزم کو عمر قید 25ہزارروپے جرمانہ عائد

بدھ 20 ستمبر 2006 13:13

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ ملک مبین احمدنے مشہورمقدمہ قتل کے ملزم کو عمر قید اور25ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو چھ ماہ قید مزید بھگتناہوگی ملزم مخالف کو گولیوں سے چھلنی کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا اورفراہوگیا کہ مفروری کے گرفتار ہوگیا تو فاضل جج نے اسے سزاسنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لالیاں کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ سرگانہ کے گلزار احمد سرگانہ اس کے بھائی مہدی سرگانہ اور مختار عرف موکھا سرگانہ مماں سرگانہ ناجائزتعلقات قتل کردیا تھا جس کے بعد مہدی سرگانہ فرارہوگیاتھا جبکہ گلزاراورموکھا گرفتار ہوگئے جن کو سزاہوچکی ہے اب فاضل جج نے مہدی سرگانہ کو گرفتارہونے کے بعد سزاسنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :