کار چوری کا ملزم تھانیدارمقدمے کے اندراج کے باوجودگرفتارنہ ہوسکا

بدھ 20 ستمبر 2006 13:13

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) کار چوری کے ملزم تھانیدار کو ابھی تک گرفتار نہیں کیاگیا تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس نے تین سال قبل تھانیدار کے خلاف کارچوری کامقدمہ بھی درج کیاتھا تھانیدار نے کار چوری کا اعتراف بھی کرلیا لیکن تھانیدار نے اس شرط پر کار واپس کرنے کا وعدہ کیاکہ مالک ڈی پی او پولیس یاکسی بڑے آفیسر کے پاس نہ جائے گا تاہم اس کے مسروقہ کار ابھی تک واپس نہ کی اورنہی ہی پولیس نے کار برآمدکی ہے تفصیلات کے مطابق کار چوری میں ملوث اے ایس آئی مسعودالحسن تھانہ سٹی چنیوٹ نے محلہ غفور آباد چنیوٹ کے رہائشی محمدصادق انصاری ولد کریم دین کی گاڑی نمبرایل ایکس پی9635تین نومبر2003کو چوری کرلی جس پر محمدصادق انصاری نے کار چوری کامقدمہ تھانہ سٹی چنیوٹ میں درج کروایاگیا دوران تفتیش ملزم کا پتہ چل گیا جو کہ تھانہ سٹی چنیوٹ اے ایس آئی مسعودالحسن تھا جسے مقدمہ درج ہونے کے بعد معطل کردیا گیا دوران تفتیش مسعودالحسن اے ایس آئی نے کار چوری کا اعتراف کرلیا اورگاڑی مالک کو کارواپسی کا وعدہ بھی کرلیا اورشرط یہ رکھی کہ میرے خلاف ڈی پی اوجھنگ ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب اورآفیسران بالا کوئی درخواست یاشکایت نہیں دے گا تو اس کو جلد کارواپس کردے گا لیکن تین سال گزرنے کے باوجودآئی جی ڈی پی او جھنگ نے گرفتاری اورتحقیقات کے حکم کے باوجودملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ کی عدالت سے مسعودالحسن اے ایس آئی کی گرفتاری کے ملزم اپنے پیٹی بند بھائیوں کی مدد سے عدالت سے فرارہوگیا صادق انصاری نے پولیس کے اعلی حکام ڈی پی اوجھنگ ڈی آی جی فیصل آباد سے اپیل کی کہ ملزم مسعود الحسن اے ایس آئی جو فاروق آباد تھانہ تعینات ہے کو گرفتارکرکے میری کارواپس کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :