میرانشاہ بارہ بارہ گھنٹے بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری

بدھ 20 ستمبر 2006 13:03

میران شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) شمالی وزیرستان کے رمضان المبارک آتے ہی میرانشاہ گرڈاسٹیشن والوں نے بارہ بارہ گھنٹے بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گریڈ اسٹیشن والون نے کہاکہ ہمیں اوپر سے حکم ملا ہے کہ گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند رکھیں تفصیلات کے مطابق میرانشاہ گریڈ اسٹیشن والوں نے حالیہ چند دنوں سے علاقے میں بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دن رات میں جاری رکھا جس کی وجہ سے علاقے میں مچھروں کی یلغار کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجرین بنادی ہیں اس سلسلے میں گریڈ اسٹیشن والوں سے ملاقات کی توانہوں نے کہاکہ ہمیں اوپر سے حکم ملاہے کہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ لوڈشیڈنگ کریں کیونکہ تربیلاڈیم میں وزیرستان کی سپلائی میں نقص پیداہوگیا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زیادہ گرمی کی وجہ سے آپ واپڈاوالوں نے رات کو بھی علاقے میں بجلی بند کرتے رہے ہیں جو کہ علاقے میں اینٹی ملیریاسپرے پورے علاقے میں نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اوررمضان میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :