ایک روزہ مندی کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر تیزی

منگل 19 ستمبر 2006 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو کاروبار کے دوسرے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا۔ تیزی کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس میں32.45 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی انڈیکس9876.40پوائنٹس سے بڑھ کر9908.85پوائنٹس ہوگیا ۔مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب3کروڑ9لاکھ روپے کااضافہ ہوا اورمارکیٹ کا مجموعی سرمایہ27کھرب61ارب69کروڑ47لاکھ روپے سے بڑھ کر27کھرب 68ارب72کروڑ56لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔

تیزی کے باعث منگل کو حصص کے کاروبا ر میں اضافے کا رجحان رہا اورمنگل کو مجموعی طور پر320 کمپنیوں کے7کروڑ58لاکھ65ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز6کروڑ66لاکھ26ہزار حصص کا کاربار ہوا تھا۔104کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ167کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ49کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

کاروبار کے لحاظ سے ڈیرہ غازی خان سیمنٹ ایک کروڑ7لاکھ25ہزار ، ایم سی بی بینک 76لاکھ50ہزار ،نیشنل بینک 70لاکھ70ہزار ،،پاک پیٹرولیم50لاکھ98ہزار،پکک48لاکھ83ہزاراورفوجی سیمنٹ32لاکھ22ہزار حصص کے کاروبار سے سر فہرست رہے ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیور کے حصص کے بھاؤ میں97.50روپے اورنیسلے ملک کے حصص کے بھاؤ میں30.05 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ گریزآف کیمبرج کے حصص کے بھاؤ میں12.50 روپے اورجہانگیر صدیقی سیکورٹیز کے حصص کے بھاؤ میں9 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔