ڈی سی او سوات اور بلدیاتی نمائندوں میں مذاکرات کامیاب،بھوک ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

منگل 19 ستمبر 2006 20:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) ڈی سی او سوات اور منتخب بلدیاتی نمائندوں میں مذاکرات کامیاب ،ڈی سی او کی یقین دہانی پر عوامی نمائندوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل شالپین کے ناظم شاکرا للہ خان اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے مطالبات کے حل کے سلسلے میں یونین کونسل کے دفتر خوازہ خیلہ کے حدود میں ایک بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا تھا اور یہ اعلان کیا تھا کہ یہ احتجاجی کیمپ رمضان تک جاری رہیگا اس دوران ڈی سی او سوات شہاب علی شاہ ، ایچ آر ڈی او شوکت علی خان اور دیگر انتظامیہ کے حکام یونین کونسل شالپین کے دفتر واقع خوازہ خیلہ پہنچ گئے انہوں نے ناظم شاکر اللہ خان اور دیگر کونسلروں سے طویل مذاکرات کئے مذاکرات جو کہ تین گھنٹوں تک جاری رہے میں یونین کونسل شالپین کے مسائل پر تفصیلی بحث و مباحثہ ہوا اور اس کے حل کے سلسلے میں ڈی سی او سے پرزور مطالبہ کیا گیا اس موقع پر ڈی سی او سوات نے ناظم شاکرا للہ خان اور دیگر منتخب عوامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ یونین کونسل شالپین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے انہوں نے کہا کہ شالپین روڈ یونین کونسل شالپین میں گرلز پرائمری سکولوں کا مسئلہ،تحصیلدار اور پٹواریوں کے بارے شکایات دور کرنے سمیت تمام مسائل آئندہ دو تین دنوں میں حل کر دینگے انہوں نے ناظم اور دیگر عوامی نمائندوں کو اپنی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا کہ ان کے مسائل جائز ہیں اور ہم اس کے حل کی ہر ممکن کوشش کرینگے انشاء اللہ خلوص نیت کے ساتھ یہ مسائل حل ہو جائینگے طویل مذاکرات کے بعد یونین کونسل کے کونسلروں اور نائب ناظم کے باہمی مشاورت کے بعد ڈی سی او سوات اور ایچ آرڈی او شوکت خان کی یقین دہانی پر یونین کونسل شالپین کے منتخب عوامی نمائندوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حیدر علی خان ، ناظم یونین کونسل خوازہ خیلہ انجینئر بہادر علی خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ناظم یونین کونسل شالپین شاکر اللہ خان نے ہمارے بیورو چیفمشتاق احمدصادق کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او سوات شہاب علی شاہ اور ایچ آر ڈی او شوکت علی خان نے بروقت بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر ہمیں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی ہے ہمیں توقع ہے کہ وہ اسے عملی جامہ پہنائینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں آفسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ ضلع ناظم ،ضلع نائب ناظم ، تحصیل ناظم اور تحصیل نائب ناظم نے اس سلسلے میں پوچھا تک نہیں !!بحیثیت عوامی نمائندے ان سے ہم اس احتجاج میں حق بجانب ہے جبکہ ڈی سی او سوات جو انتظامی امور کے سربراہ ہیں انہوں نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراکے ہمیں جو عزت بخشی ہے ہم اس پر ان کے بے حد مشکور ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او سوات اور ایچ آر ڈی او نے ہمیں جو یقین دہانی کرائی اس سلسلے میں کونسل کے تمام ممبران نے باہمی مشاورت کے بعد بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے ایک بار پھر اس توقع کا اظہار کیا کہ ڈی سی او سوات جو کہ انتہائی سنجیدہ سرکاری آفیسر ہے انہوں نے ہمیں جو یقین دہانی کرائی ہے اس کو عملی جامہ پہنائینگے ۔