تربت، 17 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیاگیا

منگل 19 ستمبر 2006 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء)بلوچستان کے علاقے تربت میں واقع گھنہ پولیس نے مسافر کوچ سے 17افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اطلاعات کے مطابق تربت پولیس نے گھنہ کے علاقے میں 17 افغان باشندوں کو اس وقت دھر لیا جب وہ مسافر کوچ کے ذریعے سفری دستاویزات کے بغیر پاک ایران سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افغان باشندے روز گار کی تلاش میں غیر قانونی طورپر ایران کے راستے یورپ جا رہے تھے۔