قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور اور جاپانی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان اجلاس

منگل 19 ستمبر 2006 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور اور جاپانی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کے درمیان اجلاس منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی نے نصف صدی پر پھیلی پاک جاپان دوستی کا ذکر کرتے ہوئے مختلف مواقع پر جاپان کی امداد کو سراہا خصوصاً 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے وقت مالی و تعمیر نو کی سرگرمیوں کیلئے جاپان کی طرف سے ہاتھ بٹانے کی بے حد تعریف کی کمیٹی نے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے جاپانی موقف کی تائید کی۔

جاپانی وفد نے دنیا بھر میں دہشتگردی کی مختلف اقسام کی مذمت کی۔ انہوں نے لبنان پر اسرائیلی حملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وفد کے ارکان نے پیش کش کی جاپان پاک، بھارت تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے تاکہ سارک ممالک میں امن و آتشی کو فروغ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :