پاکستانیوں سے ٹیلی فون کارڈز چھینے کے جرم میں ملوث ایک یونانی پولیس اہلکار معطل

منگل 19 ستمبر 2006 20:37

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) پاکستانیوں سے ٹیلی فون کارڈز چھینے کے جرم میں ملوث ایک یونانی پولیس اہلکار کو نوکری سے معطل کردیا گیا،ایتھنز کے مرکزی مقام امونیا میں مناندرو اور سوفوکلز کی گلیوں میں جہاں پر زیادہ تر پاکستانی اور دیگر ایشیائی افراد کی دکانات ہیں کی گلیوں میں پاکستانی اور دیگر ایشیائی افراد مختلف اقسام کے پری پیڈ کالنگ کارڈز فروخت کر کے روزی کماتے ہیں ،یونانی پولیس کا ایک اہلکار یہاں پر کالنگ کارڈز فروخت کرنے والے ایشیائی افراد کوڈرا دھمکا کر ان سے کارڈزچھین لیتاتھا ،جس پر پاکستانی برادری کے افراد نے مقامی پولیس چیف کو اس صورت حال سے آگاہ کیا ،پولیس کی ایک خفیہ ٹیم نے تحقیقات کرکے مذکورہ پولیس افیسر جس کا نام ظاہر نہیں کیاگیا کو گرفتار کر اور اس کے قبضہ سے 64کالنگ کارڈز برآمد کرلیے،پولیس نے مذکورہ پولیس اہلکار کو نوکری سے معطل کر کے اس کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی ہیں،ایتھنز کے اس علاقے میں بے روزگاری سے تنگ آئے ہوئے پاکستانی اور دیگر ایشیائی کالنگ کارڈز فروخت کے اپنا معاشی نظام چلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :