بلوچستان میں صدرپاکستان کی روزگار سکیم اور وزیراعظم کی انٹرن شپ برائے طلباء و طالبات کا اجراء

منگل 19 ستمبر 2006 20:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) بلوچستان میں صدر پاکستان کی جاری کردہ روزگار سکیم اور وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز کی سکیم برائے انٹرن شپ کااجراء منگل کو باضابطہ طور پر محترمہ بیگم پروین مگسی وزیربرائے سماجی امور خواتین نے وفاقی سیکرٹری برائے امور اور خواتین ونوجوانان کی آمد کے موقع پر ان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس میٹنگ کے دوران یہ طے پایا کہ بلوچستان میں روزگار سکیم کے تحت نوجوان طلباء وطالبات دونوں کو برابری کی بنیاد پرروزگار کے مختلف مواقع فراہم کرنے کیے جائیں گے جس میں پی سی او قائم کرنے کیلئے، اسی طرح ڈیری فارمز اور اس کے علاوہ بہت سے دوسرے روزگار فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزارت نسواں امورنوجوانان کے ذریعے آسان شرائط پر خاطر خواہ قرضے فراہم کیے جائیں گے جس میں کسی بھی سترہ گریڈ کے افسر یا کونسلر وغیرہ کی تصدیق کافی ہو گی اور قرضے نیشنل بنک آف پاکستان کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اس ضمن میں وفاقی سیکرٹری محمود سلیم نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ قرضہ فراہم کرنے کی شرائط جہاں ضروری ہوگا نرم بھی کی جاسکتی ہیں تاکہ ذرائع معاش کے حصول میں معاونت کو موثر بنایا جائے صوبائی وزیر ترقی خواتین و سماجی بہبود نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے انٹرن شپ پروگرام برائے طلباء و طالبات کی تفصیلات بھی بیان کیں اور بتایاکہ بلوچستان کی تمام یونیورسٹیوں سے فارغ تعلیم طلباء و طالبات جو سوشل سائنس وغیرہ میں ماسٹرز کی ڈگری لے چکے ہوں اور اعلی معیار کے حامل ہوں یا جو ڈگری لینے سے پہلے انٹر شپ کرنا چاہتے ہیں صوبے میں یا صوبے سے باہر ان کو حکومت کی جانب سے چار ہزار روپے ماہوار تک وظیفہ دیا جائے گا اور یہ کوششیں بھی کی جائے گی کہ ایسے طلبا ء و طالبات کو اس دوران رہائشی بھی تربیت دینے والے اداروں کی طرف سے فراہم کی جائے صوبائی وزیربیگم شمع پروین مگسی نے وفاقی حکومت کے ان اقدامات اورسکیموں کی تعریف کی اور وفاقی حکومت کی اس معاونت کو سراہا جو اس صوبے کے بے روزگار مرد و زن اور طلبا و طالبات کیلئے بہت مفید ہوں گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری امور نوجوانان و نسواں نے بعد ازاں وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی غلام محمد تاج سے بھی ملاقات کی اور انٹر ن شپ کے فارم مہیا کیے وائس چانسلر نے یقین دلایا کہ کم ازکم سو پوسٹ گریجویٹ طلباء و طالبات کی برابری کی بنیاد پر شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور نومبر میں شروع ہونے والے پروگرام کو کامیاب بنایا جائے گا انہوں نے اس کو صوبے کے کے طلباء و طالبات کیلئے حکومت کی جانب سے ایک اہم قدم قرار دیا وفاقی سیکرٹری محمود سلیم نے آفتاب احمد جمال صوبائی سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں کے ہمراہ، کوئٹہ میں وزارت امور نسواں کے تحت بننے والی بعض عمارتوں کا دورہ کیا اور سول ہسپتال میں نامکمل رہ جانے والے ڈاکٹرز ہاسٹل کی جلد تعمیر مکمل کروانے کا بھی یقین دلایا اس موقع پر سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیرشورش بھی موجود تھے ۔