جے یو پے( حقیقی گروپ) کو مرکزی جمعیت علماء پاکستان میں ضم کرکے صوبہ سرحد میں تنظیم سازی کے لئے عبدالغفور گولڑوی کو کنونئیر نامزد کر دیا گیا

منگل 19 ستمبر 2006 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء ) جمعیت علماء پاکستان حقیقی گروپ کو مرکزی جمعیت علماء پاکستان میں ضم کرکے صوبہ سرحد میں تنظیم سازی کے لئے عبدالغفور گولڑوی کو کنونئیر نامزد کر دیا ہے اس بات کا اعلان مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم ایم این اے نے پشاور پریس کلب میں مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر عبد الغفور گولڑوی ، پیر محفوظ شاہ ، سید پیر ہمایون شاہ ، قاضی سید ، پیر غلام الدین ، افتحار صدیقی بھی موجود تھے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ علامہ گولڑوی تین ماہ کے اندر اندرپورے صوبہ سرحد کا دورہ کرکے تنظیم سازی مہم کو مکمل کریں گے اس دوران ضلعی ڈویژن کے سطح پر کنونشن کرائے جائیں گے اور چار ماہ بعد پشاور میں مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کا اجتماع عام ہو گا انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے داخلی و خارجی معاملات حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ملک میں پارلیمنٹ کی خود مختاری نہیں حدو د آرڈیننس میں ترمیم کرکے اسمبلی میں بل پیش کرنے کا سارا چکر امریکہ کو خوش کرنے کے لئے ہے عورتوں کے حقوق کے نام پر حدود آرڈیننس کا حلیہ بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر جانب افراتفری پھیلی ہوئی ہے صوبوں کو ان کے وسائل کے مطابق حصہ نہیں مل رہا انہوں نے الزام لگایا کہ نواب اکبر بگٹی کو ایک سازش کے تحت مارا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پوپ بینڈیکٹ کے بیان پر او آئی سی سحت نوٹس لے جبکہ ہم نے قومی اسمبلی میں پوپ کے خلاف قرارداد متفقہ طو رپر منظور کی ہے انہو ں نے کہا کہ مرکزی جمعیت علمائے اسلام پاکستان ایم ایم اے کا حصہ نہیں ہے بلکہ مسلم لیگ (ن) کا اتحادی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حدود آرڈیننس بل منظور ہونے کی صورت میں اے آر ڈی میں شامل تمام جماعتوں کو استعفے دینے چاہیئے۔