آزاد کشمیر کے زلزلے کے بعد ملبے میں افراد کئی افراد کو تلاش کرنے پر برطانوی کتے کو بہادری کا دوسرا ایوارڈ دیا گیا

منگل 19 ستمبر 2006 19:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء ) آزاد کشمیر میں گزشتہ برس کے زلزلہ میں بیس گھنٹے تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران خدمات دینے والے برطانوی کتے کو بہادری کے دو ایوارڈز دیئے گئے منگل کو تین سالہ کالے رنگ کے لبراڈ رکتے ہولی اور اس کے مالک نیل وڈ مالنے بہادری دکھانے پر ایوارڈ دیا گیا ہول نے آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بیس گھنٹے تک کام کیا اور ملبے میں پھنسے کئی افراد کو نکالنے میں مدد کی ہول کو اب برطانیہ کی ریسکیو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جو دنیا بھر میں آفات کے بعدانسانی امداد کیلئے اپنی خدمات سر انجام دیتی ہے اس سے قبل ہولی کو رواں برس مئی میں نیشنل سروس ڈاگ بہادری کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :