پوپ بینی ڈکٹ اسلام کے حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان کی عالم اسلام سے باضابطہ اور واضح معافی مانگیں۔شیخ الاظہر محمد سید التناوی

منگل 19 ستمبر 2006 19:44

مصر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 )مصر کے مشہورمسلم عالم دین شیخ الاظہر محمد سید التناوی نے کہا ہے کہ پوپ بینیڈکٹ اسلام کے حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان کی عالم اسلام سے باضابطہ اور واضح معافی مانگیں یہ بات شیخ الاظہر نے ویٹیکن ایمبیسی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

ویٹیکن کے وفد نےملا قات کو مثبت قرار دیا اور امید ظاہر کی کے اس ملاقات کے دور رس نتائج برآمد ہونگے جبکہ شیخ الاظہر نے وفد سے ملاقات کے موقع پر پوپ بینڈکٹکو مصر کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پوپ مصر آکر عا لم اسلام کے سامنے اپنے بیان باضبطہ اور واضح طور پر معافی مانگیں ۔