حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور پالیسیوں کے استحکام سے ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے، زاہد حامد

منگل 19 ستمبر 2006 19:28

اسلام آباد (اُردو پو ائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) وفاقی وزیر نجکاری وسرمایہ کاری زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اقتصادی پالیسیوں کے استحکام سے ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے، معتدل سرمایہ کار پالیسیوں کی بدولت گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے ملک کے لامحدود استعداد کار والے اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں گزشتہ چار سال میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کا40 فیصد حصہ آئی ٹی شعبہ کا تھا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کے روز یہاں سنگاپور کے ہیولٹ پیکارڈ ایشیاء پیسفک کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ایشیاء پیسفک اور جاپان کے نائب صدر اور کنٹرولر گلبرٹ پونیہا میں ہونے والی اس ملاقات میں جعفر برادرز کے چیف ایگزیکٹیو ناصر این ایس جعفر بھی موجود تھے۔ ناصر این ایس جعفر نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے جنت ہے جہاں سرمایہ کارں کو ہرقسم کی سہولیات میسر ہیں انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انوسٹمنٹ ملک میں سرمایہ کاروں کو لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔