تحفظ حقوق نسواں بل پر ایم ایم اے جیت گئی‘ شیر افگن

منگل 19 ستمبر 2006 19:27

اسلام آباد (اُردو پو ائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہا ہے کہ تحفظ حقوق نسواں بل سے اب میرا کوئی تعلق نہیں رہا اب بل جانے اور وصی ظفر جانیں۔ تحفظ حقوق نسواں بل پر ایم ایم اے جیت گئی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ تحفظ حقوق نسواں بل ایک سچ تھا جسے وہ ثابت نہیں کر سکے تاہم بل پر خسارہ کس کی جھولی میں جائے گا یہ وقت ہی بتائے گا۔

شیر افگن نے کہا کہ ان کی طرف سے بل پر ووٹ دینے کا فیصلہ وقت آنے پر ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شوکت عزیز جو انہیں کہتے رہے وہ وہی کرتے رہے ہیں اور اب بھی وہ وزیر اعظم کی کمانڈ میں ہیں۔ ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ انہوں نے ایم ایم اے کے رہنما حافظ حسین احمد سے کہا کہ تحفظ حقوق نسواں بل پر وہ جیت گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :