تیل و گیس کی برطانوی کمپنی تلو کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری زاہد حامد سے ملاقات

منگل 19 ستمبر 2006 19:27

اسلام آباد (اُردو پو ائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) پاکستان کے دورے پر آئے تیل و گیس کی مشہور برطانوی کمپنی تلو کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری زاہد حامد سے منگل کے روز یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نجکاری بورڈ کے عہدیدران بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت مسٹر ہال میکسڈیڈ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمپنی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی برطانیہ کی بڑی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے جو کہ ڈبلن اور لندن کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی لسٹڈ ہے ہم پاکستان میں 1991ء سے تیل و گیس کی تلاش اور اسے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں اس طرح ابھی تک تقریباً 180 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے ابھی ہمارے یہاں آنے کا مقصد اس شعبے میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھانا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر زاہد حامد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وفد کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے معیشت کے تمام شعبوں کو سرمایہ کاری کے لئے کھول دیا ہے اور اس حوالے سے سرمایہ کاری کومکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے وفد کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں حکومت کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :