مخدوم امین فہیم کاآغا طارق خان پٹھان کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 19 ستمبر 2006 19:11

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور اے آر ڈی کے چیئرمین مخدوم امین فہیم نے شکارپور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی آغا طارق خان پٹھان کی وفات پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے آغا طارق خان پٹھان کی وابستگی‘پارٹی کے لئے ان کی قابل فراموش خدمات کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت‘ کارکنان اور پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مخدوم امین فہیم نے اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے جوار رحمت میں جگہ عطا کرنے اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :