خالد تواب آج پورٹ و شپنگ کے ڈی جی سے ملاقات کرینگے

منگل 19 ستمبر 2006 19:04

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) وفاقی ایوانہائے تجارت و صنعت (ایف پی سی سی آئی) کی پورٹ اینڈ شپنگ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ایس خالد تواب بدھ کو پورٹ و شپنگ کے ڈائریکٹر جنرل انور شاہ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر بابر خان غوری نے گزشتہ روز کاٹی میں منعقدہ تقریب میں خالد تواب سے کہا کہ وہ پورٹ و شپنگ کے ڈی جی سے ملاقات کرکے انہیں تمام مسائل سے آگاہ کریں تاکہ ان کا حل بھی فوری نکالاجاسکے۔