اسلام آباد‘ چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

منگل 19 ستمبر 2006 19:02

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) وفاقی پولیس نے چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ اور شراب برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے چوری، ڈکیتی اور منشیات میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھانہ کوہسار پولیس نے ایف سیون سیکٹر جناح سپر مارکیٹ سے دو ملزمان نور زمان ولد خوانی اور عبدالمتین ولد حاصل خان کو گرفتار کیا جنہوں نے مدعی مقدمہ سمبلہ سروت کی گاڑی سے موبائل فون مالیتی 12,000 روپے چوری کیا تھا جو برآمد کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں آئی اے پولیس نے سرقہ بالجبر میں ملوث 3 ملزمان نیک محمد، طاہر اور درویش خان کو گرفتار کر لیا۔ جنہوں نے شریف مسیح ولد خوشی مسیح سکنہ اقبال ٹاؤن معراج پلازہ، اسلام آباد کے گھر با مسلح ہو کر داخل ہو کر ٹی وی فلمیں، ڈیک اور پرس چھینا جو ملزمان سے برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ محمد خالد ولد محمد علی سکنہ نیو شکریال اقبال ٹاؤن اسلام آباد کے گھر سے انہی ملزمان نے ٹی وی، سی ڈی اور سرچ لائٹیں دو عدد چوری کئے تھے جو ان سے برآمد ہوئے۔

جبکہ تھانہ مارگلہ پولیس نے دوران گشت و پڑتال جی ایٹ ون سے ملزم اللہ رحم ولد اللہ لوک جے سالک کالونی جی ایٹ ون اسلام آباد سے 8 بوتل شراب کی برآمد کیں جو وہ شاپنگ بیگ میں رکھ کر لے جا رہا تھا تاہم ملزمان کو ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔