ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سزا و جزا کا عمل شروع کیا گیا ہے‘ ایس ایس پی ٹریفک

منگل 19 ستمبر 2006 18:47

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) ایس ایس پی ٹریفک سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے سزا اور جزا کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک سٹاف کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے دوران کیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھ ماہ کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے 432 ملازمین کو انعامات دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اعظم تیموری نے کہا کہ ملازمین کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے سزا و جزا کا عمل شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والے ملازمین کو انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے 432 ملازمین کومیں انسپکٹر سے لے کر کیٹیل کے عہدے کے ملازمین شامل ہیں۔