مردان پولیس کا آپریشن، 360 قانون شکن گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

منگل 19 ستمبر 2006 18:47

مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) مردان پولیس کا آپریشن، 85 اشتہاریوں سمیت 360 قانون شکن گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد یامین خان کی خصوصی ہدایت پر مردان میں سماج دشمن اور بدعنوان عناصر کے خلاف تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے بھر پورحصہ لیتے ہوئے قتل، ڈکیتی، رہزنی اور سنگین جرائم مقدمات میں پولیس کو مطلوب 85 اشتہاری مجرمان سمیت 360 قانون شکن گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 29 کلاشنکوف، 25 کالاکوف، 21 رائفل، 32 بندوق، 163 پستول، 7 ڈائنامٹ، 3چھریاں 5126 کارتوس برآمد کرنے کے علاوہ 30,265 گرام چرس، 106 گرام ہیروئن، 55 بوتل شراب بھی برآمد کر لی۔

جبکہ کارروائی کے دوان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک انچار انسپکٹر عبدالقیوم خان نے 4560 گاڑیوں کا چالان کر کے ان سے مجموعی طور پر 350,560 روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کر دیئے ہیں۔