پہاڑپور میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا

منگل 19 ستمبر 2006 18:47

پہاڑپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) پہاڑپور میں مختلف واقعات میں 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور کی حدود میں دو الگ الگ واقعات میں فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا گاؤں تیر گڑھ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد گلزار ولد ہاشم، پپو ولد قاسم اقوام چکر اور غلام رسول نے ٹرک ڈرائیور صابر حسین ولد اورنگزیب قوم جائی سکنہ میرن جائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور لاش قریبی پہاڑ میں جھاڑیوں میں پھینک دی جبکہ وانڈہ بوچڑی گاؤں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کھیتوں میں کام میں مصروف عبدالرحمن عرف عبدا ولد غلام محمد قوم بوہانہ سکندہ واڈہ بوچڑ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ پہاڑپور پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :