صوبائی خود مختاری سے متعلق آئین میں ترامیم ایک سال میں کر لی جائیگی‘ سلیم سیف اللہ

منگل 19 ستمبر 2006 18:40

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری سے متعلق آئینی ترامیم میں تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے۔ صوبائی خود مختاری سے متعلق ترامیم ایک سال میں کر لی جائیں گی۔ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے صوبائی خود مختاری سے متعلق آئین میں ترامیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری سے متعلق آئین میں ترامیم ستمبر 2007ء سے پہلے کر دی جائیں گی اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے۔ سلیم سیف اللہ خان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے بارے میں وسیم سجاد کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے اور انہوں نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ اس کی رپورٹ جلد آنی چاہیے۔ سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ صوبائی خود مختاری سے متعلق آئین میں ترامیم کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش جاری ہیں۔