پاکستانی نژاد برطانوی شہری مصباح‌الرحمنٰ‌کی والدہ کی ہائی کورٹ‌میں رٹ

منگل 19 ستمبر 2006 18:34

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) پاکستانی نژاد برطانوی شہری مصباح‌الرحمنٰ‌کی والدہ نے رانا سجاد کے خلاف لاہور ہائی کورٹ‌میں‌حبس ِ‌بےجا کی درخواست جمع کرادی ہے۔ جبکہ ہائی کورٹ‌نے ۲۶ ستمبر کو مصباح الرحمنٰ‌اور اس کے والد رانا سجاد کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مصباح‌الرحمنٰ‌کی برطانوی والدہ لوئیس میس میری نے برطانوی قونصلیٹ‌کے ذریعے بھیجی گئی درخواست میں‌موقف اختیار کیا ہے کہ سکاٹش کورٹ‌میں‌مصباح‌الرحمنٰ‌والد یا والدہ کی تحویل میں‌دینے پر مقدمہ چلنے کے باوجود رانا سجاد کی جانب سے مصباح‌الرحمنٰ‌کو پاکستان لانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کو دی گئی درخواست میں‌بر طانوی اور پاکستانی جوڈیشری کے مابین تعاون کے معاہدے کا تذکرہ کرتے ہوئے مصباح‌الرحمنٰ‌کو برطانوی حکومت کے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :