دہشتگردی کےخلاف مشترکہ جدوجہد پر مفاہمت مثبت قدم ہے ، پاکستان انتہاپسند گروپوں کے خلاف مزید کارروائی کرے، بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ

منگل 19 ستمبر 2006 18:34

نیویارک ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشتگردی کیخلاف مشترکہ جنگ کا مجوزہ معاہدہ مثبت عمل ہے تاہم پاکستان نے انتہاپسند گروپوں کیخلاف مزید کارروائی نہ کی تو یہ معاہدہ متاثر ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیوبا سے بھارت واپس آتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا مجوزہ معاہدہ ایک نئی ابتدا ہے۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھارت کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے سیکورٹی کے حوالے سے بھی انتہائی اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :