سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان‘ انڈکس میں 4پوائنٹس کی کمی

منگل 19 ستمبر 2006 18:20

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 )لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز ملا جلا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈکس 4.06پوائنٹس کی کمی کیساتھ مارکیٹ کے اختتام پر 4225.49پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 105کمپنیوں کا کاروبار ہوا 28کے حصص میں اضافہ 24کے حصص میں کمی جبکہ 53کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل 1کروڑ 5لاکھ57ہزار7سو حصص کا لین دین ہوا جن کمپنیوں کے سودے سر فہرست رہے ان میں سے ڈی جی خان سیمنٹ کے 29لاکھ35ہزار6سو حصص کا کاروبار ہو ا ۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ یونین بینک کے حصص میں ہوا جسکی قیمت 4روپے 20پیسے بڑھ گئی سب سے زیادہ کمی جاوید عمر وہرہ اینڈ کمپنی کے حصص میں ہوئی جسکی قیمت 1روپے 85پیسے کم ہو گئی۔