بالا کوٹ میں زلزلہ سے متاثرہ پل ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

منگل 19 ستمبر 2006 18:01

بالا کوٹ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) گرلاٹ اور بالا کوٹ کا رابطہ پل آمدو رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے میں شدید متاثر ہونے والا رابطہ پل جو پرانا پل کے نام سے مشہور ہے لوگوں کی آمدو رفت کے لئے کھول دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

رابطہ پل بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے مجاز حکام کا شکریہ ادا کیاہے۔

متعلقہ عنوان :