امریکا نے مشتبہ دہشت گردوں کو بیرون ممالک قیدرکھنے پراقوام متحدہ کی تنقیدکومستردکردیا

منگل 19 ستمبر 2006 18:01

جنیوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 19ستمبر 2006) امریکا نے مشتبہ دہشت گردوں کو بیرون ممالک قیدرکھنے پراقوام متحدہ کے ماہرین کی تنقیدکومستردکردیاہے۔جنیوا میں‌امریکی مشن کی سربراہ پاولا بارٹن نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں‌کہا کہ متعدد ممالک بیرون ممالک میں‌قائم جیلوں‌کوگزشتہ کئی دہائیوں سے ان مقاصد کے لیےاستعمال کرتے رہے ہیں۔انہوں‌نے کہا کہ کئی ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متعلق امریکی موقف سے متفق نہیں‌ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم مشتبہ دہشت گردوں کو دیگر ملکوں‌میں قیدرکھنے اوران سےتفتیش کرنے کے اقدامات غیرقانونی نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام ملزمان سے امریکی قوانین اور عالمی معاہدوں کے مطابق نمٹاجارہاہے۔اس سےقبل امریکا کی جانب سےمشتبہ دہشت گردوں‌کو بیرون ممالک میں زیرحراست رکھنے کے متعلق تشکیل دیئے اقوام متحدہ کے پینل کے سربراہ اسٹیفن ٹول نے ایسے اقدام پر تشویش کا اظہارکیا تھا۔انہوں نے انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ کئی ممالک میں‌لوگ غائب ہوجاتے ہیں ۔ایسے مشتبہ افرادکوماورائے عدالت تفتیش اور تشدد کا نشانہ بنایاجاتاہے۔