جاپان اور آسٹریلیا کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف نئی مالیاتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

منگل 19 ستمبر 2006 18:01

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 19ستمبر 2006) جاپان اور آسٹریلیانے میزائل تجربات کے تنازع پر شمالی کوریاکے خلاف نئی مالیاتی پابندیاں عائدکردی ہیں۔ان پابندیوں کے تحت پیانگ یانگ کو ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی منتقل کرنے والے گروپس کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم منجمدکردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں‌جاپانی حکومت کی ترجمان شنزوایبے نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی مالیاتی پابندیاں اقوام متحدہ کی اس قراردادکے مطابق عائدکی گئی ہیں،جس میں شمالی کوریاکے میزائل تجربات کی مذمت کی گئی ہے۔ جاپان کی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پابندیاں‌فوری طورپر نافذالعمل ہوں گی

متعلقہ عنوان :